بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کی ریلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، لاہورمیں مشروط اجازت

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کے اعلان پر پولیس نے اجازت نہ لینے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث کسی بھی قسم کے جلسے، جلوسوں اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس سے کسی بھی ریلی کی اجازت نہیں لی گئی، بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔لاہور انتظامیہ نے ریلی کے اجازت نامہ میں کہا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔کارروباری مراکز بند کرنےکی اجازت نہیں ہوگی، کارکن ڈنڈے اور اسلحہ ساتھ نہیں لائیں گے۔

مزید پڑھیے  اپنا استعفیٰ 2 روز قبل وزیراعظم کو بھجوا چکا ہوں، یار محمد رند
Back to top button