بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ خوشاب کا شاہراہ بندیال پر ٹیم کے ہمراہ سرپرائز وزٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی ایس پی پنجاب ھائی وے پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبے ٰنے بتایا ہے کہ محکمانہ ہدایت کے پیشِ نظر کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ سے روکنے اور حادثات سے بچانے کے لئے جوہر آباد اور میانوالی مین شاہراہ بندیال کے مقام پر انھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرپرائز وزٹ کیا۔ متعدد نو عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے روکااوران بچوں کے والدین اور لواحقین کو فون پر بلایا گیا۔

ڈی ایس پی پنجاب ھائی وے پٹرولنگ اور دیگر پٹرول افسران نے بچوں کے والدین سے حلف نامہ لیا کہ وہ آئندہ اپنے کم عمر بچوں کو کسی بھی بڑے حادثے سے بچانے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ اس موقع پر پٹرول افسران نے والدین اور بچوں کو ٹریفک قوانین، ہیلمنٹ کے استعمال اور دیگر حفاظتی انتظامات کرنے کی آگاہی دی اور بتایا کہ صوبہ بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی ایڈیشنل آئی جی راؤ عبدالکریم،ڈی آئی جی اطہر وحید اور ایس پی پٹرولنگ اختر جوئیہ کی ہدایات پر نو عمر بچوں کو حادثات سے بچانے اور غیر قانونی ڈرائیونگ کے تدارک کے لئے چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، لہٰذا آپکی انڈر ٹیکنگ کے باوجود اگر یہ بچے دوبارہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے موٹر سائیکل ضبط کر لئے جائیں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Back to top button