بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جوہرآباد اور دیگر تحصیلوں میں عوامی ریونیو خدمت کچہریو ں کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں حسب معمول رواں ماہ کے پہلے دوروز ہیڈ کواٹر جوہرآباد اور دیگر تحصیلوں میں عوامی ریونیو خدمت کچہریو ں کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر جو ہر آباد میں ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس،اے ڈی سی (آ ر) نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول،تحصیلدار خوشاب فتیح اللہ اور تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز،ریونیو افسران اور عملہ ایک ہی چھت کے نیچے ریونیو کے متعلقہ مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے موجو د تھے۔ضلع بھر میں بشمول تمام تحصیلوں کے پہلے روز کل مجموعی طور پر 75درخواستیں موصول ہوئیں،69درخواستوں پر فوری کاروائی اور عملدرآماد کرواکر فیصلہ کیا گیا جبکہ 6درخواستیں ان پراگرس ہیں۔پہلے روز 7درخوا ستیں درستگی ریکارڈ،15درخواستیں اجراء فرد،6درخواستیں انٹر ی میو ٹیشن،دو درخواستیں رجسٹری،35درخواستیں اجراء ڈومیسائل اور 10درخواستیں ریونیو کے متعلقہ تھیں۔عوامی ریونیو خد مت کچہری کے دوسرے روز ضلع بھر میں کل مجمو عی طور پر 67درخواستیں موصول ہوئیں۔56درخواستوں پر فوری کاروائی کر تے ہوئے انہیں ریزالو کردیا گیا جبکہ گیارہ درخواستیں ان پراگرس ہیں۔دوسرے روز کی درخواستوں میں 6ریکارڈدرستگی،20فرد کے اجراء،5انٹری آ ف میو ٹیشن،4درخواستیں رجسٹری،25 درخو استیں اجراء ڈومیسا ئل اور دیگر درخواستوں پر ضروری کارروائی عمل میں لائ گئ۔

Back to top button