بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری بورڈ مظفرآباد نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری بورڈ مظفرآباد نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا طالبات نے میدان مار لیا آٹھویں اور پانچویں جماعت کی پہلی تینوں پوزیشنز طالبات لے اڑیں پرائیویٹ سکولوں کے طلبا و طالبات پہلی 20 پوزیشنوں میں  سے 18 پوزیشنز حاصل کر لیں آٹھویں کلاس کے نتائج کے مطابق 7326 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا 6556 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے 770 فیل ہو گئے آٹھویں جماعت کا نتیجہ مجموعی طور پر 89 فیصد رہا پہلی تینوں پوزیشن طالبات لے اڑیں تسمینہ اکرام 730 نمبر لے کر پہلی، زینب جاوید 724 نمبر لے کر دوسری،لاریب بتول کاظمی719 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں پانچویں جماعت کے امتحانات میں 7601 طلبا و طالبات نے حصہ لیا 6360 کامیاب 1213 فیل ہوئے پانچویں جماعت کا نتیجہ مجموعی طور پر 84 فیصد رہا پانچویں جماعت کے امتحانات میں بھی پہلی تینوں پوزیشن طالبات کو ملیں

پہلی پوزیشن عائشہ عارف نے 532 نمبر حاصل کئے  دوسری پوزیشن منسا کنول 527 نمبر حاصل کئے طیبہ ظہور 525 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی طلبہ و طالبات کو سیکرٹری سکولز ایلیمنٹری و سکینڈری زاہد عباسی، چیئرمین بورڈ راجہ سفیر احمد خان و دیگر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کو شیلڈز دیں اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد علی اکبر اعوان ہائی سکول میں کیا گیا تھا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سکولز زاہد عباسی نے کہا کہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکول تعلیم کے شعبہ میں بے پناہ خدمات سرانجا م دے رہے ہیں سرکاری سکولوں میں بڑا مسئلہ اساتذہ کی کمی ہے اس وقت پندرہ سو کے قریب این ٹی ایس کی اسامیاں خالی ہیں دو سو کے قریب ایس ایس ٹی کی اسامیاں خالی ہیں آ ٹھ سو سے زائد ایس ایس ٹی کی آسامیاں ہم نے حاصل کر لی ہیں آسامیاں پوری ہوں گی تو نتائج بھی بہتر ہوں گے ہر مضمون کیلئے الگ اساتذہ درکار ہیں سرکاری سکولوں میں ایک ایک ٹیچر چار چار مضامین پڑھا رہے ہیں

سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں جن اساتذہ نے محنت سے بچوں کو اس مقام تک پہنچایا انہیں شاباش دیتا ہوں والدین اور بچے مبارکباد کے مستحق ہیں وہ اپنے بچوں پر اتنی ہی توجہ دیں جتنی اساتذة کرام دے رہے ہیں ضروری نہیں ہے کہ اگر بچے نے میڈیکل کی سیٹ نہیں لی وہ ناکام ہو گیا بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس کے ہاتھ سے کئی ڈاکٹر بنیں ہمارے ہاں ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں بچوں کو اچھے خواب دکھائیں انہیں اچھی سوچ دیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایلیمینٹری و سیکینڈری بورڈراجہ سفیر احمد خان نے کہا کہ بورڈ کے سٹاف نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کرکے یہ نتائج مرتب کئے ہیں والدین اور بچے ہماری امیدوں کا محورو مرکزہیں انتہائی کم وقت میں مظفرآباد بورڈ نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین انداز میں کام کر کے دکھایا ہے

Back to top button