بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ملک فضل الہیٰ فضل کو ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کا ایک اور مستحسن اقدام ، ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن خوشاب ملک فضل الہی فضل کو ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ، عوامی، ،سماجی، تعلیمی،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہار۔ جناب ملک فضل الہی فضل کا شمار پنجاب کے نامورماہرین تعلیم میں ہوتا ہے ، آپ ہردلعزیز،پر وقار ،ملنسار، خوش گفتار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سرمایہ ء افتخار ہیں۔ موصوف کی عظیم المرتبت شخصیت کا ایک خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ آپ کا شمار نہ صرف ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے بلکہ آپ اردو ،پنجابی / سرائیکی کے نامور شاعر بھی ہیں جس کی وجہ سے ادبی حلقوں میں بہت مقبول ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات والا صفات نے جناب ملک فضل الہی فضل کو دیگر اوصاف حمیدہ کے ساتھ ساتھ بہترین انتظامی صلاحیتوں سے بھی متصف کیا ہے ۔ آپ سرگودھا ڈویژن کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہ کی حیثیت سے گراں قدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز میانوالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب اور بطور انچارج چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب آپ کی تعلیمی اور علمی خدمات مثالی ہیں ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکام کی طرف سے جناب ملک فضل الہی فضل کو بطور ایڈیشنل چارج ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب کے اقدامات کاضلع بھر میں زبردست دلی خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرزاق ملک ،ایکس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب سلطان سکندر ملک ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ظہیر عباس بھٹی ،رانا محمد ادریس ، ملک نصراللہ جبھانہ، سینئر ہیڈ ماسٹرز ملک شاہد اقبال ، ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، ہیڈ ماسٹر شیخ محمد عبدالروف، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک سرفراز احمد اعوان ،ملک امتیاز حسین، محمد آصف خان نیازی، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک حاجی محمد خالد راہداری ، ملک حاجی محمد نواز جسرا، پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنماؤں ایم اللہ دتہ جاوید ، ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو، کنٹری ڈائریکٹر انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چپپٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی اور دیگر عوامی، سماجی، ادبی، صحافتی، اور تعلیمی حلقوں نے جناب ملک فضل الہی فضل کو بطور ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز ڈسٹرکٹ خوشاب کا اضافی چارج ملنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید پڑھیے  اوپن یونیورسٹی نے بی ایس پروگرامز، بی ایڈ پروگرامزکے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی
Back to top button