بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریسکیو اہلکاروں نے عیدالفطر اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف رہے، انجینئر حافظ عبدالرشید

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ،قائدآباد،نورپور تھل کے ہمراہ خوشاب،جوہرآباد کی عید گاہوں اور سیاحتی مقامات دریائےجہلم،کنٹی گارڈن،چشمہ ڈیپ شریف،کھبیکی جھیل پر اپنے پیاروں سے دور رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیں ۔انجینئر حافظ عبدالرشید نے ضلع بھر میں عید الفطر کے ایام میں رونما ہونے والی ایمرجنسیز کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ٹوٹل 1059 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 265 ایمرجنسی کالز تھیں عید کے ایام میں 65 روڈ ٹریفک حادثات،162میڈیکل ایمرجنسیز،02آتشزدگی کے واقعات،09کرائم کے واقعات،18دیگر ایمرجنسیزڈیل کی گئیں دوران ایمرجنسی موقع پر 30 معمولی متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 233 زیادہ متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پنجاب ایمرجنسی سروس نے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 265 متاثرین کو ریسکیو کیا مزید انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں بہتر علاج کے لئے 42 مریضوں کو منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیے  ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب نے میڈیا کو ایام میں عید میں حادثات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا
Back to top button