بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر صدر ، چیئرمین سینیٹ کا اظہار تعزیت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خان خٹک کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی اور ان کو لاہور میں ہی سپردخاک کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور ان کے اہل خانہ لاہور میں ہی موجود رہیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیے  مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کو کورونا ہو گیا
Back to top button