بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نور پور تھل پریس کلب مثبت اور تعمیری صحافت کی روایات کا امین ہے، علیزہ ریحان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان نے کہا ہے کہ نورپورتھل پریس کلب نے اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے لئے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مثالی تعاون کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ادارہ مثبت اور تعمیری صحافت کی شاندار روایات کا امین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نورپورتھل پریس کلب کے چیئرمین سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں ملنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں سرپرست اعلی ا نورپورتھل پریس کلب ملک محمد حیات جوئیہ ، فاونڈر ممبرز ایم نور دین، راجہ نورالہی عاطف اور سینئر صحافی ملک غلام جیلانی وڈھل شامل تھے۔ ایچ سی اے سی آفس ملک محمد بخش نتھوکہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جب سے میں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالا ہے تب سے آپ سب میڈیا پرسنز کی طرف سے اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے لیے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مثالی کوآرڈ ینیشن دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ کے تعاون سے عوامی ریلیف کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سئنیرصحافیوں کے وفد نے حکومت پنجاب کی طرف سے تحصیل نور پور تھل میں مفت آٹے کی فراہمی کےلیے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے کیے گئے بہترین انتظامات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ان کی اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کو قابل تقلید قرار دیا ۔ علیزہ ریحان نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری پوری ٹیم کی فرض شناسی ، ایم سی آفس ، پولیس ڈیپارٹمنٹ، مقامی ریسکیو آفس، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نورپورتھل پریس کلب کے بھرپور کوآرڈینیشن کی وجہ سے تحصیل بھر کے مستحقین میں تقریبا” ایک لاکھ 26 ہزار مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے اور الحمداللہ مجموعی طور پر تمام انتظام وانصرام بہترین تھا۔ اس موقع پر چیئرمین نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان نے تحصیل انتظامیہ کو علاقائی تعمیر و ترقی اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید پڑھیے  پنجاب ٹیچرزیونین رجسٹرڈ خوشاب نے ہمیشہ اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے لیے جدوجہد کی، عہدیداران
Back to top button