بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کا حل فل کورٹ کی تشکیل ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوگئی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کا مطالبہ صرف پی ڈی ایم نہیں، ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، اس سے انارکی اور افراتفری پھیلےگی۔

مزید پڑھیے  مدینہ کی ریاست اور ایشین ٹائیگر کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا،سراج الحق
Back to top button