بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

2024 کا الیکشن دراصل 2018 کے انتخابات کا ہی ری پلے ہے، سراج الحق

جو انتخابات کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اسمبلیوں میں نہ بیٹھیں اور ہمارے ساتھ آ کر تحریک کا حصہ بنیں

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام ایک ماہ سے اضطراب اور مصیبت میں مبتلا ہیں کہ ان کے ووٹ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ پہلے ووٹ تبدیل ہوتے تھے اور اب نتائج تبدیل ہوتے ہیں عہدوں کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے لیکن فرائض کی انجام دہی کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے ہارنے اور جیتنے والے سب پریشان ہیں عوام چاہتے ہیں عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں ہے صرف جماعت اسلامی ہی انہیں ریلیف دینے والی جماعت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ2024 کا الیکشن دراصل 2018 کے انتخابات کا ہی ری پلے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو انتخابات کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اسمبلیوں میں نہ بیٹھیں اور ہمارے ساتھ آ کر تحریک کا حصہ بنیں یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ الیکشن کوجعلی بھی کہیں اوراسمبلیوں میں بیٹھ کر بڑے بڑے نوالے بھی لیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کے مسلمانوںاسرائیلی مظالم رکوانے اور وہاں جنگ بندی کے لیے بھرپور اواز اٹھائے گی اور اس حوالے سے دوبارہ سے تمام اسلامی ممالک اور سفارت خانوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔اس سلسلے میں 10 مارچ کو اسلام آباد میں آبپارہ  سے امریکی سفارت خانے تک غزہ  مارچ کیا جائے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس غزہ مارچ میں شامل ہوں۔ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مصنوعی اسمبلی منصوبہ بندی کے تحت بنائی گئی جو زیادہ عرصہ نہیں چلے گی حلف اٹھانے والے خود کہہ رہے ہیں کہ یہ اسمبلیاں ناجائز ہیں اور یہ اعتراف بھی کر رہے ہیں کہ کامیابی کا نوٹیفکیشن 50 کروڑ روپے سے لے کر ایک ارب روپے میں خریدا گیا جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہو اور فارم 45 کے تحت نتائج کی جانچ پڑتال کے لیے آ زاد تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھکنے اور ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو انتخابات کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اسمبلیوں میں نہ بیٹھیں اور ہمارے ساتھ آ کر تحریک کا حصہ بنیں یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ الیکشن کو جعلی بھی کہیں اور اسمبلیوں میں بیٹھ کر بڑے بڑے نوالے بھی لیں۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلہ بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سارا دودھ ہی خراب ہے تو پھر ملائی ٹھیک کیسے ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ  کے مسلمانوں اسرئیلی مظالم کے خلاف اور وہاں جنگ بندی کے لیے بھرپور اوازآٹھائے گی اور اس حوالے سے دوبارہ سے تمام اسلامی ممالک اور سفارت خانوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ  اس سلسلے میں 10 مارچ کو اسلام آباد میں آب پارہ سے امریکی سفارت خانے تک غزہ  مارچ کیا جائے گا عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس غذا مارچ میں شامل ہوں جس کا مقصدغزہ میں جنگ بندی ہے 8 مارچ کوخواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے انہوں نے دنیا بھر کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ غذا کی خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ، پاکستان میں خواتین جہاں جہاں بھی اس روز مارچ کریں وہ بھی غزہ کی خواتین کے حقوق کو ہی اپنا موضوع بنائیں اور ان کے لیے آوز بلند کریں۔انہوںنے کہا کہ غزہ میں کربلا برپا ہے جو چاروں طرف سے گھرے ہوئے مسلمانوں جن میں بچے خواتین بزرگ سب شامل ہیں پر بارود کی بارش کی جا رہی ہے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اوآئی سی اور 58 اسلامی ممالک سمیت سب نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خود ہماری حکومت بھی اس حوالے سے بالکل خاموش ہے نو متخب وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی  تقریر میںغزہ کے حوالے سے ایک لفظ ادا نہیں کیا۔

Back to top button