بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غزہ کے معاملے پر عالم اسلام میں قبرستان کی سی خاموشی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر عالم اسلام میں قبرستان کی سی خاموشی ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پرخاموش رہنا اسرائیل کا ساتھ دینا ہے، حکمرانوں نے ابھی تک غزہ کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اسرائيل کا یکطرفہ ساتھ دینے کا اعلان امریکا کی کھلم کھلا دہشتگردی ہے۔سراج الحق کا کہناتھاکہ اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے، حکمران فلسطینیوں کی عسکری اور مالی امداد کریں، جماعت اسلامی مسلم اور دیگر ملکوں کے سفیروں سے رابطے کر رہی ہے۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ 29 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت مزید 704 افراد کو شہید کیا گیا جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 800 تک چلی گئی۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1100 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کل زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جنہیں اسپتالوں میں دواؤں اور ایندھن کی قلت کے باعث مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے  حکومت نے 7اکتوبر تک ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لیا تو پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ چوکوں چوراہوں میں بھی احتجاج ہو گا، سراج الحق
Back to top button