بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اوقاف کے زیر اثر مساجد میں انسداد منشیات کے بارے میں لوگوں میں آگاہی کیلئے خطبات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مذہبی امور اوقاف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایت پر گذشتہ روز اوقاف کے زیر اثر مختلف مساجد میں جمعے کے خطبہ کے موقع پر انسداد منشیات کے بارے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے آئمہ صا حبان نے خطاب کیا۔اس موقع پر خطیب جامع مسجد خوشاب مولا نا اکمل عباس نے منشیات کے تدارک اوراس کے خطر ناک اثرات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی برائی سے پاک کریں۔قرآن و حدیث میں بہت سے مقا مات پر نشہ سے اجتناب کرنے کے بارے حکم دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نشہ کرنے والا آ دمی دنیا اور دین دونوں سے دور ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے آج منشیات کے تدارک اور اس کی آ گاہی کا دن منایا جارہا ہے۔ ہم سب مل جل کر نشے کے خلاف عوامی بھلائی کا کام کریں جولوگ نشے میں ملوث ہیں انہیں نشے اور ان کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ہم سب کو حکومت سے ہر ممکن تعاون کرنا چا ہیے۔خطبیب مولا نا اکمل عباس نے حکومت پنجاب کی پالیسی اور ہدایت کے مطابق ڈینگی مچھر کے تدارک کے بارے میں بھی جامع مسجد میں نمازیوں کو آگا ہی دی اور کہا کہ ہم ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں بارشوں کی وجہ سے اپنے آس پاس پانی جمع ہو جائے تو اس کی تلفی کا فوری بندوبست کر یں نیز گھروں اور آس پاس جگہوں جہاں مچھر پیدا ہونے کے مواقع موجود ہوں انکی فوری صفائی ستھرائی کریں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیے  جوہرآباد اور دیگر تحصیلوں میں عوامی ریونیو خدمت کچہریو ں کا انعقاد
Back to top button