بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی کی یوم پاکستان پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے یوم پاکستان پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان محمد عمیر کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے بھارتی اترپردیش وارانسی سنٹرل جیل کی تنگ اور تاریک سنگل سیلنگ سیل میں جاری ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کا کی مسلم دنیا میں ایک اہم سیاسی حیثیت ہے اور یہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ تمام دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔

عبدالصمد انقلابی کا کہنا تھاکہ مقبوضہ وادی میں پاکستان کا پرچم لہرانا، قابض بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران یوم پاکستان منانا، شہید کشمیریوں کا جسدخاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹنا کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔

عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد مسلمان ملک ہے جو کشمیریوں کی بھر پور سیاس ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے جس کیلئے کشمیری اسکے بھر پور شکر گزار ہیں

Back to top button