بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، آذربائیجان کا مشرقِ وسطیٰ میں امن پر زور

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیرِخارجہ جیحون بایراموف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران باہمی تعاون، علاقائی سلامتی اور سفارتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button