90 سالہ کچھوے کے ہاں پہلی بار 3 ننھے بچوں کی پیدائش

امریکا کے چڑیا گھر میں 90 سالہ کچھوے کے ہاں پہلی بار 3 ننھے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس سے چڑیا گھر کے حکام حیران ہوگئے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 90 سالہ کچھوے کا نام پکلز ہے جو گزشتہ 36 سال سے امریکا کے ہیوسٹن چڑیا گھر میں مقیم ہیں، جبکہ مادہ پکلز کو 1996 میں اس چڑیا گھر میں لیا گیا تھا ۔

معدوم نسل ریڈیٹ کے 90 سالہ پکلز اور مادہ پکلز نے ایک روز قبل 3 بچوں کا استقبال کیا ۔حکام کی جانب سے بچوں کا نام ڈِل، گرکن اور جالاپینو رکھا گیا ہے ۔

چڑیا گھر نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ان 3 بچوں کی پیدائش انتہائی منفرد ہے کیونکہ ہیوسٹن کی مٹی مڈغاسکر کے مقامی کچھوؤں کے لیے سازگار نہیں ہے ۔جنوبی مڈغاسکر کے رہنے والے کچھوے اپنی پیلے رنگ کی خوبصورت لکیروں کی وجہ سے مشہور ہیں ۔

Exit mobile version