
قومی
بچوں کی مشقت کے خاتمے کے لیے خصوصی بحالی مراکز بنائے جا رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے سے بچوں کی مشقت کے خاتمے کے لیے خصوصی ہیلپ لائنز اور بحالی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہانگبو کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے میں "پنجاب لیبر کوڈ 2026” نافذ کر دیا گیا ہے۔
آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے گرانٹس میں نمایاں اضافے کو سراہا۔















