بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی فرمانروا نے ماہ رمضان المبارک کے دوران بیرون ملک قرآن پاک کی 10 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کے دوران بیرون ممالک میں قرآن پاک کی 10 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے مختلف سائز   اور دنیا کی 76 سے زائد زبانوں میں ترجموں پر مشتمل قرآن پاک کی کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

کنگ فہد گلوریئس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع کردہ کاپیاں دنیا کے 22 ممالک میں موجود اسلامی مراکز کو مہیا کی جائیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ کا کہنا تھا قرآن پاک کی کاپیوں کو مختلف ممالک میں رمضان المبارک تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے شپنگ کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  قرآن پاک کی بے حرمتی، مظاہرین نے بغداد میں سویڈش سفارتخانے پر ہلہ بول دیا
Back to top button