بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قرآن پاک کی بے حرمتی، بلاول بھٹو کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طحہٰ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا جو یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کے تناظر میں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے گفتگو میں توہین آمیز کارروائیوں کی مذمت کی اور 6 جولائی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور قرارداد پر اعتماد میں لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے جنرل سیکرٹری او آئی سی کو7 جولائی کو پاکستان میں یوم تقدیس قرآن کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کی سرپرستی میں فوری جواب کو سراہا۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس بلانے کی تعریف کی ہنگامی وزارتی اجلاس کےانعقاد کے لیے او آئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹری نے اسلامو فوبیا اور اس کے انسداد کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے او آئی سی کے اقدامات میں فعال حصہ لینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیے  پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل
Back to top button