بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی دی ہیگ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت

پاکستان نے دی ہیگ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات امن کے ساتھ مل کر رہنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسےقابل اعتراض اقدامات آزادی اظہار رائے اور احتجاج کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ ترجمان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر اپنے تحفظات ہالینڈ کے حکام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  حمزہ شہباز کے خلاف کیخلاف درخواستیں،عدالت کا تحریری حکم نامہ کیا کہتا ہے؟
Back to top button