بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک فرد جھلس کر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button