بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف 20 اوور کی پانچویں بال پر پورا کیا، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 86 رنز بنائے، سرفراز احمد 29، محمد نواز 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اوپنر عمید یوسف 8، افتخار احمد 4، نجیب اللہ زدران 1، عمر اکمل 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی نے 2، جیمز فلر، محمد موسیٰ، عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایڈم روزنگٹن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، اختتامی اوورز میں عماد وسیم اور عامر یامین نے جارحانہ بیٹنگ کی۔کراچی کنگز کو پہلی ہی گیند پر میتھیو ویڈ کی وکٹ کی صورت میں بڑا جھٹکا لگا تاہم ایڈم روزنگٹن نے شاندار بیٹن کی اور 45 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنا ڈالے، عماد وسیم نے 30 رنز بنائے، عامر یامین نے 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنا ڈالے۔طیب طاہر 7، قاسم اکرم 8، شعیب ملک 13 اور جیمز فولر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے اور ایمل خان نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور نوین الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Back to top button