بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، ڈی ایس پی محمد ریاض

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل محمد ریاض نے کہا ہے کہ ہمیں نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیریئر کالج نورپورتھل میں منعقدہ سالانہ سپیریئر ٹیلنٹ ایوارڈ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا ملک محمد ظفر اتراءنے کی۔ تقریب میں سینئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ، صدر بار ملک عبدالقیوم ظفر راہداری، ایڈووکیٹ ملک محمد دین دھپڑا، ایڈووکیٹ مہررکن عالم، نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان رانا محمد یامین، ملک محمد صابر وڈھل، ملک شیر علی جسرا اور محمد حامیم قریشی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ادارہ ہذا کے ہاشم ضیاء نے بطریق احسن سرانجام دیئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے اپنے خطاب میں طلباء پر زور دیا کہ وہ نشے اور جوئے سمیت دیگر منفی سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیونکہ بڑے ہو کر آپ ہی نے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور اپنے آپ کو قومی امنگوں کا ترجمان ثابت کرنا ہے ۔ قبل ازیں پرنسپل سپیریئر کالج ملک محمد ظفر اتراء نے خطبہ ءاستقبالیہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ دوران تقریب ادارہ ہذا کے طلبہ نے ٹیبلو شو، خاکے ،مزاحیہ شاعری اور ڈرامے پیش کرکے شرکاءے سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ مہمان خصوصی ڈی ایس پی محمد ریاض نے علاقہ تھل کی معروف علمی شخصیت محمد حامیم قریشی کے صاحبزادے محمد احمد حامیم کو سالانہ سپیریئر ٹیلنٹ ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے پر موٹر بائیک کے انعام سے نوازا ۔ دوران تقریب مہمانان گرامی کی طرف سے ادارہ ہذا کے فرض شناس ٹیچرز، ملازمین اور پوزیشن ہولڈر طلبا میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے اور پرنسپل کی طرف سے مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔

Back to top button