بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان پیپلز پارٹی نے وطن عزیز میں ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کےلیے مثالی کردار ادا کیا، حسن مرتضیٰ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وطن عزیز میں ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کےلیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم آئین کی بالا دستی اورجہوریت کے استحکام کیلئے اٹھے گا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے جوہرآباد میں پی پی پی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوءے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی،سینیئر راہنما ملک محمد علی ساول،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک حاجی ظل حسنین، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ پی پی پی خوشاب ڈاکٹر نعیم صادق اعوان ،شعبہ ءخواتین کی ڈویژنل صدر گوہر جمال طوسی اور پی پی پی خواتین ونگ ضلع خوشاب کی صدر تطہیر صابرہ سمیت پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے جمہوریت کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے۔ او رانشاء اللہ آئندہ بھی جمہوریت کی بقاء کیلئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی ۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنما نے ملک محمد علی ساول کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ان کے اس فیصلہ سے ضلع خوشاب میں پیپلز پارٹی مزید مستحکم اور فعال ہو گی ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائ نائب صدر الحاج عمرخان گردیزی نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ قبل ازیں جب پیپلز پارٹی کے قائدین ایک ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے تو پارٹی ورکرز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Back to top button