بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل علیزہ رحمان نے تعیناتی کے بعد سرگرمیوں کا آغاز کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل علیز ہ رحمان نے تحصیل نورپور تھل میں اپنی تعیناتی کے فوری بعد حکومتی ترجیحات کے پیش نظر اور عوام کو بھر پو رریلیف بہم پہنچانے کیلئے اپنی سرگرمیوں کاا ٓغاز کر دیا ہے۔انہوں نے شہر کے مختلف پبلک مقامات کا وزٹ کر کے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامیی کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ علیزہ رحمان نے سبسڈائز ڈآ ٹا کی غیر قانونی فروخت کو چیک کرنے کیلئے چار مختلف ہوٹلوں اور ریستوران کا وزٹ کر کے ا ٓٹا کی سپلائی کامعائنہ کیا اور یہاں سبسڈائزڈ آ ٹا کی فراہمی کا غیر قانونی کام نہ پا یا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گھی اور ا ٓ ئل کی اوور چارجنگ چیک کرنے کیلئے 9مختلف دوکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔غیر قانونی اور اوورچاجنگ میں ملوث ہونے والے دکانداروں کوجرمانہ عائدکیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل نے صحت کی سہولتوں کاجائزہ لینے کیلئے بی ایچ یو آ دھی کوٹ کا دورہ بھی کیا۔

Back to top button