بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

قاسم علی شاہ کا صبر و استقامت اور آ گے بڑھنے کے جذبے کے موضوع پر خطاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان کے مشہور مو ٹیو یشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے ڈی سی کمپلیکس جو ہرآباد کے کانفر نس ہال میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے سربراہان و افسران کے اجلاس میں صبر و استقامت اور آ گے بڑھنے کے جذبے کے موضوع پر خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ انسان کی زندگی میں بہت سے چیلنجزدرپیش ہو تے ہیں اور ان چیلنجز میں ہی درد ہوتا ہے،اصل میں قدرت کو آ پ میں تبدیلی مقصود ہوتی ہے اور یہی چیلنج اور درد آ پ کو آ گے بڑھنے کا موقع دیتا ہے۔انہوں نے حضر ت یوسف علیہ اسلام کے وا قعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت یوسف علیہ اسلام کاکنویں میں گرنے کا وا قع پیش آنا تھا جس سے انہیں عروج حاصل ہوا وہ کنویں سے نکلے اور مصر کے بازاروں میں فروخت ہوئے ۔ اللہ پاک نے انہیں حکومت دی اور تخت نشین ہوئے۔ اس عروج پر پہنچنے کے بعد اور اپنے بھائیوں کی جانب سے نارواسلوک کرنے کے باوجود بھی انہوں نے صبر کو ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا۔انہوں نے کہا کہ قدرت کی جانب سے دیئے گئے چیلنجز اصل میں آ پ کی ٹریننگ ہو تی ہے۔ اگر آپ سے کوئی حسد کرتا ہے تو آ پ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھو ڑ یں کیونکہ قرآن پاک کے مطابق اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اس صبر میں بھی حکمت ہے۔

صبر کر نے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رجسٹر میں آ پ کی رجسٹریشن کر لی ہے ۔جس کا وہ اجر ضرور دے گا۔حسد کرنے والے کے ساتھ آ پ مقابلہ بازی مت کریں۔ اس کا حسد ہی آپ کو ترقی کے ذینے پر لے جائیگا۔اگر آ پ باہمت انسان ہیں تو بڑے سے بڑا طو فان بھی آ پ کا مقا بلہ نہ کر سکے گا۔آ پ دوسروں کیلئے ایک مثبت مثال بنیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت،ریسکیو 1122،ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے خدمت خلق کیلئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑے بڑے عہد وں پر فائز کیا ہے چونکہ اللہ پاک نے آ پ سے انسانیت کی خدمت کاکام لینا ہے اس لئے آ پ اپنے آ پ کو خوش نصیب سمجھیں۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ قاسم علی شاہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ ہم ان کی شخصیت وکمالات کے معترف ہیں۔پرانے وقتوں میں ہمارے بزرگ والد ین ہی اپنے بچوں کیلئے مو ٹیو یشنل ہو تے تھے لیکن آ ج کے جدید دور میں نئی نسل کو قاسم علی شا ہ جیسی شخصیت اور استاد سے راہمنا ئی کی اشد ضرورت ہے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکا ؤنٹس آ فیسر امجد بھٹی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر انجئنیر حافظ عبدالرشید،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود اور منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم ام فروا ہمدانی نے بھی مو ٹیو یشن کے پرو فیشن پر گفتگو کی۔اجلاس میں ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب احمد صہیب،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قاضی،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اشفا ق احمد،محکمہ اوقاف کے خطیب مولانا اکمل عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرملک امتیاز احمد مانگٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امتیاز احمد سو بھی،ای ٹی او خوشاب احسان قادر،سی او بلدیہ حرا ء جاوید بلوچ اور ڈی او انڈسٹر یزمحمد عبداللہ کے علاوہ ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،پاپولیشن،سول ڈیفنس،اکا ؤنٹس و دیگر محکموں کے سربراہان وافسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں پولیس بھرتی کیلئے بھرپور اقدامات
Back to top button