بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں پولیس بھرتی کیلئے بھرپور اقدامات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی چیئرمین خوشاب پولیس بھرتی بورڈ کے احکامات کی روشنی میں اسدالرحمان ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر پولیس بھرتی کے سلسلہ میں تحریری امتحان کے لیےبھرپور انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ تحریری امتحان کے دوران سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ میرٹ کوبنانے یقینی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تمام امیدواران کی امتحانی مرکز میں داخلہ سے قبل بائیومیٹرک ویریفکیشن اور کریمنل ریکارڈ کی ویری فکیشن عمل میں لائی جائے گی۔ امتحانی مرکز میں کسی بھی قسم کی امدادی مواد اور نقل کی کوشش پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحریری امتحان کے تمام مرحلے کو کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا۔ اسدالرحمان ڈی پی او خوشاب نے کے مطابق بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔

Back to top button