بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں مرگی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کاانعقاد

مرگی کی بیماری اچھوت نہیں ہے اس لئے مرگی کے مریض سے پیارسے پیش آئیں، ڈاکٹرجاویداکرم


  • بے ہوشی، ہاتھ پاؤں مڑنااور آنکھوں کی پتلیوں کااوپرچڑھنامرگی بیماری کی علامات ہیں
  • صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل پرچیزکی حوصلہ شکنی کیلئے ماڈل فارمیسیاں قائم کی جارہی ہیں
  • پنجاب کے سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کررہے ہیں
  • انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرقیادت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں مرگی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرخالدبن اسلم،پروفیسرامجداور ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ ڈاکٹرزاور نرسزنے ہاتھوں میں مرگی بیماری کے عالمی دن کے حوالہ سے آگاہی پلے کارڈزبھی اٹھارکھے تھے۔ بعدازاں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کیں۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ مرگی قابل علاج مرض ہے۔ مرگی کی بیماری اچھوت نہیں ہے اس لئے مرگی کے مریض سے پیارسے پیش آئیں۔ بے ہوشی،ہاتھ پاؤں مڑنااور آنکھوں کی پتلیوں کااوپرچڑھنامرگی بیماری کی علامات ہیں۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان میں ہرایک ہزارمریضوں میں سے 9افرادمرگی کا شکارہوجاتے ہیں۔مرگی کے مریض کو مسلسل ادویات اور نیوروتھراپی کے ذریعے مرض سے بچایاجاسکتاہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ کے مسائل ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی آسانی کیلئے مربوط نظام پارکنگ بنائیں گے۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل پرچیزکی حوصلہ شکنی کیلئے ماڈل فارمیسیاں قائم کی جارہی ہیں۔ ہمارے ملک میں ہیلتھ لیڈرشپ کی بہت کمی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزمریضوں کی دن رات خدمت کررہے ہیں۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاپناپورے ہفتے کاورک پلان خودبنائیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب کے سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔صوبہ بھرمیں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں مرگی کے عالمی دن پر بہترین آگاہی واک منعقدکروانے پر انتظامیہ کوشاباش دی۔

Back to top button