بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی دارالحکومت میں مطلع ابر آلود، گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان

 وفاقی دارالحکومت میں مطلع ابر آلود، گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش اور ژالہ باری، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔

ادھر آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے دارالحکومت اور گردونواح میں موسم سرد ہوگیا، سیاحتی مقامات پیر چناسی، سراں، کوہ مکڑہ، گنگا چوٹی، نیلم کے پہاڑوں پر برف نے ڈھیرے ڈال لیے۔

برفباری کی وجہ سے وادی لیپا شاہراہ ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ، شدید برف پڑنے سے وادی گریس شاہراہ 23 روز سے بدستور بند ہے، فاروڈ کہوٹہ حویلی کی رابطہ سڑکیں بھی برفباری کے باعث بند ہیں۔

Back to top button