بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی کی پشاور خود کش دھماکے کی شدید مذمت

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان محمد عمیر نے اپنے جاری کردہ بیان میں پشاور کی پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائن پشاور میں نماز کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور افسوس ناک واقع قرار دیا اور کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ پر دل غمزدہ ہے، ترجمان محمد عمیر نےجاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اوراللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

Back to top button