بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشکل حالات میں حکومت کو چھوڑنا تباہ کن ہوتا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت کو چھوڑنے سے ہماری تسکین تو ہوجاتی لیکن ملک کیلئے تباہ کن ہوتا۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں ابتر معاشی حالات، افراط زر اور مہنگائی کی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت کو چھوڑنے سے ہماری تسکین تو ہوجاتی لیکن ملک کے لیے تباہ کن ہوتا، ہم میں محب وطنی کسی سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو غیر مستحکم نہیں کریں گے، حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہماری بہت بڑی جیت ہوئی ہے، حلقہ بندیوں کے معاملے میں لوگوں کے پاس اور سپریم کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات ابھی قبل از وقت ہے، ان کے اعتماد کے ووٹ پرملک کو غیر مستحکم کرنےکا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی سے جو حمایت ہمیں آنا تھی وہ آگئی ہے، صوبائی حکومت نےحلقہ بندیوں پرغلطی مان لی ہے، نئی حلقہ بندیوں کے بغیر ایسے میئر بننے کا کوئی فائدہ نہیں۔

Back to top button