بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بار اور بینچ کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب خالد ارشد نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ان اداروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر سول جج خوشاب شاہد نواز کھچی، ایڈیشنل سیشن جج نورپورتھل شیخ توثیر الرحمان، سول جج خوشاب طلعت محمود ،سول جج نورپورتھل تصدق حیات اور سول جج نورپورتھل نجم ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب نے کہا کہ انشاءاللہ تحصیل بار اسوسی ایشن نورپورتھل کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ملک محمد فاضل سلہال نے خطبہ ء استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سمیت دیگر تمام ججز صاحبان کا بار میں تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ صدر بار نے کہا کے تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل کی وکلاء برادری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب جناب خالد ارشد کی طرف سے بار کے دیرینہ مسائل حل کروانے پر مشکور و ممنون ہے ۔ اس پر وقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا جس کی سعادت سابق صدر بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ملک محمدوارث جسرا نے حاصل کی جنکہ نقابت کے فرائض سیکرٹری بار مہر رکن عالم نے بطریق احسن انجام دیے ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب جناب خالد ارشد نے جوڈیشل کمپلیکس تحصیل نور پور تھل میں ریکارڈ روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ نو رپورتھل بار میں تشریف آوری پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سمیت تمام ججز صاحبان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

Back to top button