بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

امریکی ڈالر مزید مہنگا، پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں بھی کاروبار کا منفی دن

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ بڑھا ہے۔  انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 95 پیسے ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 94 پیسے تھا۔  علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 236 روپے برقرار ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔100 انڈیکس 91 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 539 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 397 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 14 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 489 ارب روپے ہے۔

Back to top button