بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل محمد محسن عالم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹو آفس ایجوکیشن خوشاب ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے راہنما اصولوں پر بھرپور طریقے سے کاربند ہونے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض الحسن ملک اور ہیڈماسٹر شیخ عبدالروف بھی زینت محفل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہوئے ملکی تعمیروترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں ۔ دوران تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھاتھل کے طلباء نے بہت خوبصورت انداز میں کلچرل شو بھی پیش کیا۔ نقابت کے فرائض حافظ عبد اللطیف نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔

Back to top button