بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی بسلسلہ مردم شماری خوشاب کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی بسلسلہ مردم شماری خوشاب کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب چوہدری احسان اللہ نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قائدا ٓباد محمد عامر،اسسٹنٹ سینسز کمشنر چو ہدری محمدرفیق،ڈی ای او (زنانہ) خوشاب امانت خاتون، ڈی ڈی ای او محمد اسحاق،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد اعجاز،سوشل ویلفیئر آ فیسرخوشاب ہماء عزیز،تحصیل خوشاب نوشہرہ اور نور پور تھل سے متعلقہ مردم شماری نمائندگان سہیل اختر،آ صف اقبال اور غلام حیدر بھی اجلاس میں موجود تھے۔صدر اجلاس نے کہا کہ مردم شماری کے بارے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ضلعی محکمے ان سے بھرپور تعاون کریں گے اور پولیس کی جانب سے انہیں بھر پور سیکیو رٹی فراہم کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر مردم شماری محمد رفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہونے جا رہی ہے جس کے ذریعے ان کا سٹاف ٹیبلٹ کے ذریعے لوگوں سے ڈائریکٹ ڈیٹا لے گا اور ڈیٹا خود کار طریقے سے محفوظ ہوتا رہے گا۔علاوہ ازیں اس طریقہ کار سے گھروں،مساجد،ہسپتالوں اور سکولوں کی لو کیشن بھی ا ٓجائے گی۔اجلاس میں ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی ذمہ داریوں سے بھی آ گاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مردم شماری کا آغاز یکم فروری سے ہوگا جو 4ما رچ تک جاری رہے گا۔ جسے بعدازاں الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے حوالے کر دیا جائیگا ۔جس سے وہ حلقہ بندیاں کرنے کاکام انجام دیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری احسان اللہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تما م ٹریننگ ہالز کا وزٹ کریں اور ٹر یننگ سے قبل کوا ٓ رڈینیشن کمیٹی کااجلاس منعقد کروائیں اور 7جنوری کو ٹریننگ کاافتتاح بھی کریں۔

Back to top button