بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز ملک فضل الہی فضل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز سکول نورپورتھل میں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل فیض حسن ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیرعباس بھٹی نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں نمائندہ والدین اور ممبران سکول کونسل سمیت سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد ملک امتیازحسین بوڑانہ ،پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنما ایم اللہ دتہ جاوید ، پروفسیرشیخ عبدالطیف اور صدر انجمن دکانداراں شیخ حاجی عبدالمجید بھی زینت محفل تھے ۔ شاندار تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر ادارہ ہذا شیخ عبدالرؤف نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ہردلعزیز ٹیچر ملک مولابخش اعوان نے بطریق احسن انجام دیے ۔ سی ای او ملک احسان احمد اعوان اور ڈی ای او ملک فضل الہی فضل نے دوران خطاب ادارے کی شاندار کارکردگی کو رئیس مدرسہ شیخ عبدالرؤف کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں اور جملہ ٹیچنگ سٹاف کی محنت شاقہ کا ثمر قرار دیا ۔ اس موقع پر سکول ہذا کے طلباء نے تقاریر، ٹیبلو شو، ملی ترانے ، مزاحیہ قوالی اور پی ٹی شو پیش کرکے شرکاءے تقریب سے خوب داد وصول کی۔ حاضرین محفل نے پی ای ٹی ملک محمد علی کارلو کی زیر نگرانی طلباء کی بہترین پرفارمنس کو بھی سراہا ۔ قبل ازیں سربراہ ادارہ شیخ عبدالرؤف نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مہمانان گرمی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سی ای ای او ملک احسان احمد اعوان ،ڈی ای او ملک فضل الہی فضل، ڈپٹی ڈی ای او فیض حسن ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر عباس بھٹی نے ادارہ ہذا کے ٹیچرز میں حسن کارکردگی ایوارڈز اور طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Back to top button