بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کر گئے

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ایڈمرل سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔پاک بحریہ کی تعمیر و ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایڈمرل سعید محمد خان مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز پیر اڑھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ترجمان پاک بحریہ

Back to top button