بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی، وائلڈ لائف نے مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کے تناظر میں اسلام آباد وائلڈ لائف نے مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے، مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔

ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مقامی آبادیوں کے افراد مویشی جنگل کی طرف چرنے کیلئے نہ بھیجیں، جنگل کے قریب بچے، عورتیں اور ضعیف افراد غیرضروری طور  پرگھروں سے نہ نکلیں، رات کے اوقات میں مال مویشی کو  چاردیواری کے محفوظ مقام پر باندھیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، تیندوے کو  نقصان پہنچانے پر  سزا یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

Back to top button