بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل بھی آگیا

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے جیونیوز کے استفسار پر  ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے جواب دیتے ہوئے  کہاکہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ جیسے پہلے کہہ چکے ہیں کہ امریکا کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا، پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم  زوردیتے ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری پر  تمام مظاہرین پر امن طور پر اپنی شکایات کا ٓاظہار کریں جبکہ حکام بھی حقوق، جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کو مسترد کر دیا
Back to top button