بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ

پولیس نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شہرکے داخلی و خارجی 10 راستوں پرباڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار  تعینات ہوں گے، باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائےگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگی، امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس  پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی دیں گے۔

Back to top button