بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ایم ایف کا عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے گریز

آئی ایم ایف کا عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے گریز ،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام روکنا چاہتا ہے۔

بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ پر جواب دیتے ہوئے ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ اب تک کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا جس سے لگے کہ پروگرام روکنا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات کا مقصد 2019 کے نویں جائزے کو مکمل کرنا ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر سبسڈی نہ دینے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے پہلے سیاسی تناؤ، قرض میں تاخیر کے خطرے میں اضافہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف روپیہ بھی ریکارڈ کے کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

Back to top button