بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری

وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، ترجمان مذہبی امور نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عازمینِ حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں،عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں عازمینِ حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کی جا رہی ہے، ترجمان کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہونگی سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان 23 مئی، کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہو گی رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون جبکہ سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی آخری حج پرواز یں 20 جون کو روانہ ہو ں گی حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، این سی او سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت کے اشتراک سے حاجی کیمپوں میں مفت کرونا ویکسین کاونٹر قائم کر دیے پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی 4جولائی سے شروع ہو گی

Back to top button