بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کریم بینزیما سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور 2022’ جیت گئے

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور 2022’ جیت گئے۔ کریم بینزیما بیلن ڈی اور جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں ،فرانس کی جانب سے  آخری بار 1998 میں زین الدین زیڈان نے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ 

بینزیما نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے۔واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔گزشتہ سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ 7ویں بار اپنے نام کیا تھا۔

فرانسیسی فٹبال حکام نے12 اگست کو سال 2022 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں 2005 کے بعد پہلی بار لیونل میسی کا نام شامل نہیں تھا۔میسی سب سے زیادہ 7 مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے۔

Back to top button