بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں سموگ سے بچاؤ سے متعلق سیمینار کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن خوشاب سندس رابیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے کانفرنس حال میں حکومت پنجاب کی ھدایات کے مطابق سموگ سے بچاؤ کے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن نے بریفننگ دیتے ھوئے کہا کہ عوام الناس میں سموگ سے بچاؤ کے متعلق آگاھی کیلئے پمفلٹ اور پینا فلیکس بنوائے جائیں، سولڈ ویسٹ کو جلانے سے روکنے کے اقدامات کئے جائیں، کوئی بھی شخص کوڑا کرکٹ،فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائے، کوڑا کرکٹ اور فصلوں کو جلانے سے گریز کیاجاءے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے علاقے کی مین روڈ پر تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کروائیں، اپنے علاقے میں شجر کاری اور پھل دار پودوں کی اھمیت کو اجاگر کریں اورتمام علاقائی مساجد میں بذریعہ اعلانات سموگ سے بچاؤ اور نقصانات کے بارے عوام الناس میں آگاھی پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیمنارکے اختتا م پر سموگ سے بچاؤ کیلئے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ کونسل خوشا ب کے آفیسرز اور ملاز مین نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خوشاب میں بھی یوم ِسیاہ پُر امن طریقے سے منایا گیا
Back to top button