بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضمنی انتخاب، پنجاب کے 184 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

 الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 6 حلقوں میں 16 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صوبےکے 6  حلقوں میں 1434 پولنگ اسٹیشنز اور 4 ہزار 598 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے ہیں، 184 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور  192 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہےکہ صوبے کے 6 حلقوں میں 21 لاکھ 41 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 حلقوں میں 1474 پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق کُل 4421 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران، پولنگ افسران تعینات کیےگئے ہیں، 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے51 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں،سکیورٹی کے لیے  پولیس، رینجرز اور آرمی کے 20 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

Back to top button