بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کا کوالٹی آف ایجوکیشن کیلئے بھرپور کردار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب جہاں کوالٹی آف ایجوکیشن کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے وہاں ٹیچرز کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتغارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک فضل الہی فضل ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب محمد اسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ظہیر عباس بھٹی، رانا محمد ادریس اور ملک نصراللہ جبھانہ سمیت دیگر عملہ ضلع خوشاب میں شعبہء تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور کوشاں ہے ۔ دریں اثنا پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے صدرملک امتیاز اعوان، جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل ، سردار قنبر رضا رضا خان بلوچ اوردیگر ٹیچرز راہنماوں نے متعلقہ ارباب اختیار کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران ضلع خوشاب میں اساتذہ کرام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آفیسرز کی طرف سے بتایا گیا کہ پی ٹی سی سے ای ایس ٹی اور موواوورکیسز کے حوالے سے بھی دفتری عملہ مصروف کار ہے۔ انشاءاللہ اساتذہ کرام کی بہبود کے لیے بتدریج ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

Back to top button