بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رانا ثنا اللہ نے  ورانٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کر دیے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے  ورانٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کر دیے۔مسلم لیگ (ن) کے وکلا نے سینئر سول جج غلام اکبرکی عدالت میں وارنٹ گرفتاری چیلنج کیے۔رانا ثنااللہ کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ ہیں اور سب کے سامنے ہوتے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی کرکے عدالت سے وارنٹ حاصل کیے۔

عدالت نے مسلم لیگ (نٌ) کی لیگل ٹیم کی درخواست پراعتراض لگاکرواپس کردیا اور کہا کہ رانا ثنا اللہ کا وکالت نامہ لےکر تحریری درخواست دائر کریں۔

اس سے قبل ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

اینٹی کرپشن نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیر داخلہ کے وارنٹ کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تھی  تاہم پولیس نے ٹیم کو واپس بھیج دیا۔

Back to top button