بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نامور شاعرہ، افسانہ نگار اور کالم نگار سجدہ چوہدری کو سرسید ایوارڈ ملنے پر علمی اور ادبی حلقوں کی مبارکباد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے صحافتی ،علمی اور ادبی حلقوں نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والی نامور شاعرہ، افسانہ نگار اور کالم نگار میڈم سجدہ چوہدری کوسرسید ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ ساجدہ چوہدری کو یہ ایوارڈ ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں منعقدہ تقریب میں محترمہ جسٹس ناصرہ جاوید نے عطا کیا۔ میڈم ساجدہ چوہدری نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ میری پے درپے شاندار کامیابیاں اللہ تبارک و تعالی اکے خصوصی فضل و کرم اور میرے خیرخواہوں کی دعاؤں کا ثمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تہ دل سے شکرگذار ہوں حکومت پنجاب محکمہ تعلیم، چیئرمین پیام پاکستان محترم سر عمران امین کی۔ یہ
تقریب بہت شاندار تھی اس کامیاب ایونٹ پر ان کوڈھیروں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پیام پاکستان اپنے عظیم مقاصد کی بناء پر بہت کامیابیاں سمیٹے گی۔ انہوں نے چیئرمین پیام پاکستان عمران امین کی اردو ادب ،شعبہ ء صحافت میں کاوشوں کو قابل تحسین وآفرین قراردیا۔ میڈم ساجدہ چوہدری نے اپنی عزت افزائی پر تمام متعلقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ میڈم ساجدہ چوہدری کا شمار سرگودھا کے نامور شعراء،ادباء ا افسانہ نگاروں اور کالم نگاروں میں ہوتا ہے ۔ آپ ممتاز ماہر تعلیم بھی ہیں ۔ علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں بہت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔ موصوفہ ایک عرصہ سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سوشل میڈیا (اپوا) کی انچارج کی حیثیت سے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔

Back to top button