بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

امریکی ڈالر 217  روپے 97 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے سستا ہوا اور 219 روپے 62 پیسے پر آگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا ہوکر 218 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 95 پیسے سستا ہوکر 217  روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3  روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔22 ستمبرکو انٹربینک میں ڈالر  239 روپے 71 پیسے تھا جس کی قیمت  میں اب تک 21 روپے 75 پیسے تک کمی ہوچکی ہے۔

Back to top button