بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

غیر متوقع انتخابی نتائج، بھارتی اسٹاک ایکسچینج کریش، کروڑوں روپے ڈوب گئے

بھارت میں غیر متوقع انتخابی نتائج کے سبب اسٹاک مارکیٹ کریش کرنے سے سرمایہ کاروں کے 30 لاکھ کروڑ بھارتی روپے ڈوب گئے۔بھارت میں آج لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جارہی ہے  جس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی زیر قیادت اتحاد کو  توقع سے کم نسشتیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ان غیر متوقع انتخابی نتائج کے باعث بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کو 30 لاکھ کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 4390 پوائنٹس کمی کے بعد گزشتہ چار برسوں کی کم ترین سطح  72 ہزار 79 پوائنٹس پر آگیا۔

مزید پڑھیے  فیصل اسلامی ایکسچینج کمپنی کے آپریشنز کا 10 شہروں سے بیک وقت آغاز
Back to top button