بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

بلوچستان میں مختلف بیماریوں کے مزید 5570، ڈینگی کے 36 کیسز رپورٹ

بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جاری، مختلف بیما ریوں کے مزید 5570 کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، سبی، کچھی میں ملیریا کے1968، سانس کے امراض کے730، جلد کے امراض کے372، اسہال کے438، ہیضہ کے498،ٹائیفائیڈکے110، آنکھوں کے انفکیشن کے69،یر قان کے 04جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے1381کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں14میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں5570افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے45ہزار 8سو 79 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ علاوہ ازیں بلو چستان کے 3 اضلا ع سے ڈینگی کے مزید 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے21، کیچ سے 13، گوادر سے2ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد3921ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران322افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیںجن میں 208کا تعلق لسبیلہ، 95کا کیچ، 16کا گوادر جبکہ 3افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا تا ہے۔

Back to top button